کنداپور29/دسمبر (ایس او نیوز) وزیرا علیٰ کرناٹک ایڈی یورپا نے اعلان کیا ہے کہ ماہی گیروں پر جو واجب الادا قرضہ ہے اس میں 60کروڑ روپے کا قرضہ حکومت نے معاف کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ اڈپی ضلع سے تعلق رکھنے والے 20,197ماہی گیروں کا جو قرضہ معاف کیا گیا ہے اس کی رقم 55کروڑ روپے ہے۔لوگو ں کی الجھن دور کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے ہیں اور ڈپٹی کمشنر سے انہوں نے اس سلسلے میں بات بھی کی ہے۔وزیراعلیٰ ایڈی یورپا نے نیمپو میں کرناٹکا پبلک اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے یہ بات کہی۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بیندور اسمبلی حلقے میں حکومت کے مختلف محکمہ جات کی جانب سے 387کروڑ روپوں کی لاگت والے کئی منصوبے پورے کیے جائیں گے۔